اسلام آباد (مانند نیوز) پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ فرحان میں کھیل کو سمجھنے کی اچھی صلاحیت ہے، ان کی کپتانی میں مزید نکھار آئے گا۔

مائیک ہیسن نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کئی تبدیلیاں کیں اور اپنی بہترین کرکٹ کھیلی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ 18 ماہ سے ہر ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت رہا ہے، جبکہ پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ نے گزشتہ کچھ عرصے میں بہتری دکھائی ہے۔

کوچ مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ انگلینڈ نمبر ون ٹیم ہے، ٹرائی سیریز چیلنجنگ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ فرحان کپتانی کی ذمہ داری سے محظوظ ہو رہے ہیں۔

مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فتوحات میں گزشتہ کچھ عرصے سے مڈل آرڈر نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ میچ میں ہماری بولنگ اچھی نہ تھی۔

ایک سوال کے جواب میں مائیک ہیسن نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ہمیشہ فاسٹ بولرز کی رفتار کے حوالے سے مشہور رہی ہے، شان ٹیٹ پاکستانی فاسٹ بولرز کے ساتھ کام کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے