اسلام آباد( صباح نیوز) یومِ آزادی کی آمد کے پرمسرت موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کی جانب سے جاری کیے گئے خوبصورت اور حب الوطنی سے بھرپور ملی نغمے کی تعریف کرتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یومِ آزادی کے قریب آتے ہی بلوچستان سے سامنے آنے والا یہ خوبصورت اور پرجوش نغمہ دیکھ کر ان کا دل فخر و مسرت سے بھر گیا ہے۔ وزیراعظم نے اس خوبصورت کاوش پر نغمے کے گلوکاروں، فنکاروں، پروڈیوسرز اور پوری انتظامی ٹیم کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ انہوں نے اپنے پیارے وطن سے محبت کے جذبے کو نہایت خوبصورت انداز میں اجاگر کیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام کے اختتام پر "پاکستان زندہ باد” کا نعرہ بھی بلند کیا