پشاور (مانند نیوز ڈیسک) آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہاہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پی ٹی آئی امیدواروں کی شاندار کامیابی وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیوں پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی پارٹی اور پارٹی قائد عمران خان کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت کا ثبوت ہے۔ خیبر پختونخوا سے شروع ہونے والا پی ٹی آئی کی کامیابی کا شاندار سفر پنجاب اور گلگت بلتستان سے ہوتا ہوا اب کشمیر پہنچ گیاہے۔ کپتان کی قیادت میں تبدیلی کا یہ سفر مزید زور و شور سے جاری رہے گااور 2023 کے عام انتخابات میں پورے ملک میں تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔ آزاد کشمیر کے عوام کو تبدیلی کی نئی صبح مبارک ہو۔اب آزاد کشمیر میں بھی ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوجائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے