اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے حکام نے کہا ہے کہ ملک میں گیس ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، اور سوئی ذخائر 25 سال میں 66 فیصد تک کم ہوچکے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر محمد عبدالقادر کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس ہوا، جس میں پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے حکام نے انکشاف کیا کہ ملک میں گیس ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، اور سوئی ذخائر 25 سال میں 66 فیصد تک کم ہوچکے ہیں۔پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے  بتایا کہ 1996 میں سوئی سے یومیہ ایک ارب کیوبک فٹ گیس پیدا ہو رہی تھی، لیکن آج سوئی سے گیس کی پیداوار کم ہو کر 34 کروڑ کیوبک فٹ گیس پیدا ہو رہی ہے، جدید مشینری نہ لگائی گئی تو باقی ماندہ ذخائر بھی تیزی سے ختم ہو جائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے