راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور، افغان امن عمل، خطے میں امن و امان کی صورت حال اور امن کے قیام کے لئے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے پاکستان اور مسلح افواج کی مدد پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات باہمی اعتماد کی بنیادوں پر قائم ہیں، دونوں اقوام امن و استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے گفتگو میں پاکستان کو غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات کے دوران سعودی وزیر خارجہ نے خطے میں استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کوسراہا اور امن کے لئے پاکستان کے مخلصانہ کردار کی تعریف کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے