اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسلسل بارش اور بادل کے پھٹنے کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے سے گھروں میں پانی کے داخل ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک بچہ اور ماں جاں بحق ہوگئی۔ بچے اور والدہ کے جاں بحق ہونے کا واقعہ وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ای 11 ٹو میں پیش آیا۔ اہلِ خانہ کے مطابق نالے کا پانی گھر میں داخل ہونے سے 4 بچے اور ماں ڈوب گئے تھے، انتظامیہ نے 3 بچوں کو بچا لیا، ایک بچہ اور ماں ڈوب کر جاں بحق ہوئے۔ایڈیشنل ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ ریسکیو ٹیمز کی ایسی غفلت دوبارہ برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تین گھنٹے مسلسل بارش سے نالے بپھر گئے اور گھروں میں پانی داخل ہوا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے