الپوری(آفتاب حسین سے)شانگلہ کوہستان واٹرشیڈبشام کا مون سون شجرکاری مہم کا اغاز کردیا، محکمہ بلدیات کے زیر نگرانی شانگلہ کے 105ویلج کونسلوں میں مون سون شجر کاری کے تحت 15 ہزار پودے لگائے جائیں گے یکم اگست سے 20اگست تک مہم چلائی جائیگی جبکہ لوگوں کو مختلف قسم کے مفت پوداجات دی جائیگی جس سے شانگلہ مزید سبزوشاداب ہوگی۔عوام شجرکاری مہم میں بڑچھڑ کر حصہ لے پودے لگائیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو سرسبز بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔پروگرام کا مقصد جنگلات کی اہمیت کوعوام تک پہنچانا اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے مسائل سے آئندہ نسلوں کو بچانا ہیں۔اس پروگرام کے تحت 11لاکھ پودے مختلف جگہوں پر لوگوں میں مفت تقسیم کیجائے گی تاکہ عوام بھی گلوبل کاز میں اپنا بھرپور حصہ ڈال سکیں اور اس ملک اور آئندہ نسلوں کو ماحولیاتی تبدیلی جیسے مسائل سے چھٹکارا دلانے میں اپناکردار ادا کریں۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے ایاز علی شاہ ڈویژنل فارسٹ آفیسر کوہستان واٹرشیڈبشام،بلال احمدایس ڈی ایف او بشام،سلطان حنیف شاہ آرایف او،امان اللہ خان اے ڈی لوکل گورنمنٹ شانگلہ،سعید رحمان ڈی پی ڈبلیو او شانگلہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔کوہستان واٹرشیڈبشام کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق ہرسال کیطرح اس سال بھی بیلین ٹری آفارسٹیشن پراجیکٹ کے تحت پودے لگانے اور درخت و جنگلات بچانے کا عمل اپنے عروج پر ہے اور زوروشور کیساتھ پودے ملک میں جاری ہے۔گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اپنے حصے کا پودہ لگاکراس سال مون سون پلانٹیشن کا اغاز کیا جھان پورے ملک میں محکمہ جنگلات اور دوسرے ادارے ملک بھرمیں اس مہم کو کامیاب بنانے اور پودے لگانے کاکام سرانجام دے رہے ہیں وہاں کوہستان واٹرشیڈ ڈویژن بشام بھی پورے جوش او احسن طریقے سے مختلف محکموں،تنظیموں اور سوشل آرگنائزیشنز کے ساتھ ملکر اس پروگرام کو تقویت بخش رہے ہیں۔اس سال کوہستان واٹرشیڈ ڈویژن بشام کم و بیش10لاکھ مختلف جگہوں میں لگائے گے اسکے علاوہ مختلف سکولوں،کالجوں اور عوامی مقامات پر عوام کے تعاون سے اس پروگرام کو سرانجام دیں گے۔تقریب کے شرکاء نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جنگلات کی اشد ضرورت ہیں تاکہ ماحولیاتی تبدیلی سے بچاجاسکیں اور ہمیں درخت لگاکر اپنے اس قومی فریضے کو پوراکرنا چاہئے ہر شہری کو چاہئے کہ وہ اپنے حصے کا پودالگاکر اس کارخیرمیں حصہ ڈالے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے