بنوں (درویش خان سے)جمعیت علماء اسلام شمالی وزیرستان کے فنانس سیکرٹری و تحصیل غلام خان کے امیر نور اسلم نظامی نے موجودہ حکومت سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں پھنسے ہوئے مسافروں کے حق میں 13 اگست کو میرانشاہ پریس کلب کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرانے کا اعلان کردیا اُنہوں نے مختصرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جو مسافر چھٹی پر اپنے ملک پاکستان آئے ہوئے تھے وہ اب دوبارہ کورونا وائرس کی لہر کے باعث اپنی ڈیوٹیوں کیلئے نہیں جاسکتے ہیں ان کو مشکل کا سامنا ہے کیونکہ جن کے پاس جو رقم تھی وہ ختم کروادیں اور ان کی چھٹیوں کا معیاد بھی گزر چکا ہے اب یہ لوگ موجودہ صورتحال کی وجہ سے پاکستان میں مشکل کی زندگی بسر کررہے ہیں لہٰذا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یا تو ان کیلئے واپسی بندوبست کیا جائے یا ان کیلئے ملکی خزانے سے وظیفہ مقرر کیا جائے بصورت دیگر 13 اگست کو میرانشاہ پریس کلب کے سامنے پرامن احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے