چکدرہ (شہاب چکدروال)ملاکنڈ بورڈ کے چئیر مین پر وفیسر زمین گل کا مختلف امتحانی ہالز کادورہ۔
ملاکنڈ بورڈ کے چئیر مین پر وفیسر زمین گل نے مختلف امتحانی ہالز کا معائنہ اور جائزہ لیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے نقل کو لعنت قرار دیتے ہو ئے تدراک کو مشن قر اردیا۔انہوں نے کہا کہ امتحانات کے لیے موثر انتظامات کر رکھے ہیں۔انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ اپنے ملک کے بہترین مستقبل کے لیے نقل کا خیال دل میں نہ لا ئیں۔پبی (نما ئندہ )نوشہرہ کلاں پولیس کی ڈاکو رانیوں کیخلاف کامیاب کاروائی۔تین رکنی گروہ گرفتار۔مالمسروقہ برآمد۔متعدد وارداتوں کا اعتراف21-03-2021 کو زوجہ عالمزیب ساکن کھنڈر نوشہرہ کلاں نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ تین عورتیں انکے گھر آئی اور ایک تولہ سونا،13500 روپیاور سلائی شدہ کپڑے چوری کرکے لے گئی۔اسی طرح نوشہرہ کلاں کی حدود میں دو تین وارداتیں اور رپورٹ ہوئی جو لیڈیز گروہ کر رہی تھی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے ان واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ASP کینٹ وقاص رفیق کی سربراہی میں ہارون خان SHO کلاں اور لیڈیز پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر اس گروہ کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم میں شامل لیڈیز پولیس نے نوشہرہ کلاں کے خواتین کو اعتماد میں لیکر باہر سے آنے والی کسی تین چار مشکوک خواتین کو دیکھنے پر فوری طور پر رابطہ کرنے کیلئے کہا۔اس کے ساتھ تفتیش ٹیم نے بھی اپنی تفتیش جاری رکھی۔پشتون معاشرے میں خواتین چور/ڈاکوکو پکڑناکسی چلینج سے کم نہ تھا۔پولیس کو اطلاع ملی کہ نوشہرہ کلاں حدود میں تین مشکوک خواتین موجود ہیں۔فوری طور پر لیڈیزپولیس کے ذریعے انہیں گرفتار کرکے تھانہ نوشہرہ کلاں منتقل کر دیاگیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے متعددوارداتوں کا اعتراف کر لیا۔خواتین ملزمان رشیدہ زوجہ بختیار،رضیہ زوجہ محمد ا کبر کا تعلق رشکئی جبکہ تیسری سعدیہ زوجہ محمد انور کا تعلق طورو مردان سے ہے۔تینوں کو جیل منتقل کر دیا گیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے