چکدرہ(نمائندہ مانند)چکدرہ،سیکرٹری وقائمقام کنٹرولر ملاکنڈ بورڈ ڈاکٹرسعید احمد ثانی نے کہا کہ نقل کی روک تھام کے لیے ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ ملاکنڈ بورڈ کے زیراہتمام امتحانات پرامن ماحول میں جاری ہے۔نقل کی روک تھام کے لیے انسپکشن ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر امتحانی ھالوں کا معائنہ کررہی ہیں۔سوشل میڈیا میں ملاکنڈ بورڈ سے متعلق زیرگردش جھوٹی اور منفی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔وہ گزشتہ روز اپنے آفس میں میڈیا نمائندوں کیساتھ گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ نقل کی روک تھام کے لیے خصوصی معائنہ ٹیمیں تشکیل دی ہے۔ اور روزانہ کی بنیاد پرامتحانی ھالوں کی چیکنگ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بورڈ کنٹرول روم سے سی سی ٹی وی کیمروں کے زریعے امتحانی ھالز کی مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔سعید احمد ثانی کاکہناتھا کہ امتحانی عملے کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہا کہ پرامن ماحول میں امتحان کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔اور کسی بھی امتحانی امیدوار کیساتھ کسی قسم کی کوئی زیادتی نہ برتی جائے۔سوشل میڈیا میں ملاکنڈ بورڈ سے متعلق زیرگردش خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے