اسلام آباد(نمائندہ مانند)ایف ایف سی: سال  2021 کے ششماہی ما لی نتائج کا اعلان۔

30 جولائی 2021 کو فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں  بورڈ نے 30 جون 2021 کو اختمام پذیر ہونے والی ششماہی مدت کے مالی نتائج کا اعلان کیا۔

کمپنی نے 9.44 ارب روپے کا  خالص منافع حاصل کیا جسکی فى شیئر منافع تقسیم  7.42 روپے رہی جو گذشتہ سال کی اسی مدت کی بنسبت 3 فیصد زیادہ ہے۔

کمپنی نے اس سہ ماہی کے لئے 2 روپے 60 پیسے  فی حصص کے دوسرے عبوری منافع کا بھی اعلان کیا جس کی مجموعی تقسیم سال کے پہلے نصف حصے کے دوران 6.10 روپے فی حصص رہی –

ایف ایف سی نے اس مدت کے دوران 1,222  ہزار ٹن سونا یوریا کی پیداوار حاصل کی اور مجموعی سیلز  آمدنی 44.02 ارب روپے رہی –

 جی آئی ڈی سی کی مد میں 1.2  ارب روپے کے مالی بوجھ کے منافع پر منفی اثر کے باوجود ایف ایف سی  متعلقہ کمپنیوں  کی ہائر  ڈیوی ڈیند ڈسٹریبیوشن   (higher dividend distribution )کی وجہ سے زیادہ منافع کمانے میں کامیاب رہی –

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے