لاہور (مانند نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں معمولی جرائم کے مرتکب 28 پاکستانی  لاہور پہنچ گئے۔وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر خادمِ حرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز نے ان 28 پاکستانیوں کو معافی دی۔رہائی پانے والے پاکستانیوں نے وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان اور سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔رہائی پانے والے پاکستانی خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے جہاں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری نے قیدیوں کا استقبال کیا، کورونا ٹیسٹ کلیئر ہونے بعد قیدیوں کو اپنے گھروں کو جانے کی اجازت ہوگی۔اس موقع پر سینیٹر اعجاز چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل 62 اور اب 28 لوگ وطن واپس آئے ہیں،پوری قوم کے ساتھ ساتھ ہمارے لیے یہ انتہائی خوشی کا لمحہ ہے، اس کے لیے سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔ پی  ٹی آئی کے سینیٹر نے مزید کہا کہ ان پاکستانیوں کو عمران خان کی کاوشوں سے اپنے پیاروں سے ملنے کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ حکومت گلف میں پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے