اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان پولیو کی لعنت سے نجات کیلئے تمام وسائل بروئے لانے کی ہدایت کر دی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ورچوئل اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر میں پولیو پر قابو پانے کے لیے چیف سیکرٹریز اور 22 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز شریک ہوئے۔ وزیراعظم کے معاونین خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان، ڈاکٹر شہباز گل اور دیگر حکام بھی اجلاس میں موجود تھے۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گذشتہ چھ ماہ میں ملک بھر میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، 2021 میں صرف 14 فیصد ماحولیاتی نمونے مثبت پائے گئے، ان کی تعداد گذشتہ سال 56 فیصد تھی، ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کا ایک نادر موقع ہے، اگلے 6 سے 12 ماہ اس حوالے سے انتہائی اہم ہیں۔ وزیر اعظم نے تمام ہائی رسک اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ہدایت کر دی۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو پولیو کی لعنت سے نجات دلانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، وائرس سے ہنگامی بنیادوں پر نمٹا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے