لوئردیر(مانند نیوز)تحصیل جندول میں ایک گھر سے لاکھوں روپے مالیت کی جعلی ادویات برامد۔
لوئر دیر جندول کے علاقہ کٹہ سر میں میں صوبائی ڈرگ انسپکشن ٹیم اور انتظامیہ جندول نے مشترکہ چھاپہ مارکر ایک گھر سے لاکھوں مالیت کی جعلی قیمتی ادویات برامد کرلی ۔صوبائی چیف ڈرگ انسپکٹر عمران الله نے میڈیا کو جعلی ادویات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ خفیہ زرائع کے اطلاع پر صوبائی ڈائریکٹر جنرل نے ایکشن لیتے ہوئے دیر انتظامیہ کے تعاون سے کامیاب کاروائی کرکے انسانی جانوں سے کھیلنے والے کے گھر پر چھاپہ مارا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈرگ انسپکٹر پشاور خوشحال خان ۔ڈرگ انسپکٹر لوئر دیر وحید مراد خان ،اسسٹنٹ انسپکٹر راحت خان ،اڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جندول شیر رحمان ،اے ایس ایچ او عقل امین خان اور پولیس لیڈی کانسٹیبل کے ساتھ ساتھ پولیس کی بھاری نفری موجود تھی انھوں نے کہا کہ جعلی ادویات میں کرونا اور دیگر جان لیوابیماریوں کی میڈیسن شامل ہیں جو انتہائی قیمتی اور روزمرہ استعمال کی ہے انھوں نے جعلی میڈیسن کو بحق سرکار ظبط کرکے مزید قانون کاروائی کیلئے نمونے لیبارٹری بجھوادیئے جبکہ ملزم عنایت اللہ نے انسپکشن ٹیم کو دیکھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔صوبائی ڈرگ انسپکٹر عمران الله نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ۔کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے تیار کردہ جعلی میڈیسن کے کاروباریوں کی کھوج لگانے کیلئے جدید اور سائنسی خطوط سے کاروائیاں جاری ہے جبکہ صوبائی ڈائریکٹر جنرل ڈرگ کنٹرول کے احکامات کے روشنی میں اس طرح کالے دھندے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائینگے ۔ڈرگ انسپکشن ٹیم اور ڈپٹی کمشنر لوئر دیر کے جانب سے جعلی میڈیسن کی بھاری کیھب پکڑنے پر عوامی حلقوں کے جانب سے خوشی کا اظہار سامنے آیا ھے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے