نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ پبی پولیس کی اسلحہ کی نوک پر راہزنی کرنے والے 02 رکنی گروہ کیخلاف کامیاب کاروائی۔ملزمان گرفتار۔چھینی گئی موٹر سائیکل اور نقدی برآمد۔15-8-2021کو حامد حسین نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ عشاء کے بعد میں موٹر سائیکل پر پبی سے جارہا تھا۔جب جی ٹی روڈ پر ناصر کلے کے قریب پہنچا تو 02 افراد موٹر سائیکل پر میرے سامنے ہوئے اسلحہ کی نوک پر مجھے روک کر مجھ سے موٹر سائیکل اور نقدی لیکر فرار ہوگئے۔روشن زیب خان DSP پبی نے راہزنی کے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے شاد علی خان SHO پبی کو جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری اور مالمسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے جی ٹی روڈ پر موجود مختلف مقامات سے CCTV فوٹیج حاصل کی۔CCTV فوٹیج کیساتھ دوسرے شواہد بھی حاصل کئے گئے۔اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے موجود شواہد اور CCTV فوٹیج سے ملزمان تک رسائی حاصل کی۔ملزمان مختیار ولد بخت جہان اور انعام ولد فرید ساکنان تارو کو گرفتار کر لیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سب اُگل دیا۔ملزمان کی نشاندہی پر موٹرسائیکل اور نقدی برآمد کر لی گئی۔مزید تفتیش جاری ہے۔ جبکہ دوسری کاروائی میں SHO رسالپور بلال حلیم نے دوران ناکہ بندی موٹر کار سے 04عددپستول اور 500عدد کارتوس برآمد کرکے ملزم کاگرفتار کیاگیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے