چترال (گل حماد فاروقی) وزیر اعظم پاکستان عمران خان چترال کے عوام کے ساتھ حصوصی طور پر محبت کرتے ہیں اور اس کی ہمدردی کا ثبوت یہ ہے کہ انہوں نے چترال میں محتلف سڑکوں کی تعمیر کیلئے 65 ارب روپے کا حطیر رقم منظور کرکے NHAکو حوالہ کیا ہے جس سے چترال میں وادی کیلاش، گرم چشمہ، بونی شندور وغیرہ کی سڑکیں تعمیر کی جائے گی۔چترال کے لوگوں نے PTI کا ایک رکن بھی منتحب نہیں کیا مگر اس کے باوجود انہوں نے چترال کو تحفے میں حصوصی نشستوں پر تین اراکین دئے۔ بی بی فوزیہ، وزیر زادہ کو صوبائی اسمبلی کے اراکین جبکہ فلک ناز کو سینٹ کا رکن بنا کر چترالیوں پر احسان کیا۔ ان حیالات کا اظہار اقلیتی امور پر معاون حصوصی برائے وزیر اعلےٰ خیبر پحتون خواہ وزیر زادہ کیلاش نے گرم چشمہ کے مقام پر عوامی اجتماع سے کی۔انہوں نے کہا کہ گرم چشمہ سے سلیم خان پانچ سال صوبائی وزیر اور پانچ سال صوبائی اسمبلی کا رکن رہا مگر انہوں نے اپنے گاؤں کا سڑک تک نہیں بنا سکا اب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں اس کے گاؤں کندو جال کا سڑک بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بعض لوگ منفی پروپیگنڈہ کررہے تھے کہ گرم چشمہ کا سڑک NHA کو حوالہ ہوا تھا اور اس کی تعمیر کی منظوری بھی ہوئی تھی وہ صرف ہوائی باتیں تھے۔اس کو میں نے اپنی کوششوں سے پچھلے سال وفاق کے حوالہ کرکے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو سپرد ہوا ہے اور اب اس کی تعمیر کا کام بھی جلدی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کے جیالے ہیں اور وہ بغیر کسی لالچ یا ذاتی مفاد کے ملک کی دور رس ترقی کیلئے سوچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مہمند ڈیم بنا رہا ہے جس کا پورے پاکستان کو فائدہ ہوگا اور شائد عمران خان کیلئے یہ سیاسی طور پر اتنا مفید بھی نہ ہو مگر وہ حکمرانی کا بھوکا نہیں ہے بلکہ ملک کو سنوارنے کیلئے کوشش کرتا ہے۔ اسرار صبور نے کہا کہ خان صاحب کی قیادت میں پاکستان بہت جلد ترقی کرے گا اور وہ دن دور نہیں کہ باہر سے لوگ یہاں کام کرنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سوائے گلگت بلتستان اور چترال کے سی پیک کے تمام کام چین کے کمپنیوں سے بند کروایا اور انہوں نے چین پر زور دیا کہ وہ اپنے کارخانے یہاں لاکر لگائے تاکہ میرا ملک ترقی کرے۔ انہوں نے کہا ماضی میں حکمران ذاتی مفاد کیلئے ڈالر کی قیمت کم رکھتے تھے جس کا ملک کے خزانے پر بوجھ پڑتا تھا اب خان صاحب نے وہ سلسلہ حتم کیا جس سے ڈالر کی قیمت بڑھ گئی۔ انہوں نے کہا سابقہ حکمران میڈیا کو سالانہ چار ارب روپے دیتے تھے جو ان کے قصیدے پڑتے تھے عمران خان نے تمام میڈیا والوں کو چار ارب روپے کا رقم بند کروایا یہی وجہ ہے کہ سارا میڈا اس کے حلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ چترال کے محتلف وادیوں کی سڑکیں بہت جلد تعمیر ہوگی اور بہت جلد شاہ سلیم تک سڑک پحتہ کیا جائے گا جس سے افغانستان کے ساتھ بھی تجارت اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کا ایک بہت بڑا اجتماع شہزادہ امان الرحمان کے رہائش پر منعقد ہوا جس میں علاقے کے عمائدین اور کارکنوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر کثری تعداد میں لوگوں نے دوسرے سیاسی پارٹیوں کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عبد الطیف نے کہا کہ اب تمام اداروں میں بھرتی میرٹ کے بنیاد پر ہوگا جبکہ ماضی میں اراکین اسمبلی اور حکمران درجہ چہارم کی نوکری کیلئے بھی رشوت لیتے تھے۔ شہزادہ امان الرحمان نے عوام پر زور دیا کہ وہ آپس میں اتفاق اور اتحاد سے رہے اور علاقے کی ترقی کیلئے سب اجتماعی طور پر سوچے ورنہ ہم کبھی بھی ترقی نہیں کرسکتے ہیں۔ سابقہ ناظم قیوم خان نے شکایت کی کہ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گرم چشمہ جو آغا خان ہیلتھ سروس کے حوالہ ہوا ہے پہلے یہ مریضوں سے بہت زیادہ رقم بٹورتے تھے جس پر صوبائی حکومت نے ان کے ساتھ دوسرا معاہدہ کی اور اب ان کی فیس مناسب ہیں مگر عوام بار بار شکایت کررہے ہیں کہ اب وہ مریضوں کو صحیح سروس نہیں دیتے اور بعض اوقات کوئی ڈاکٹر بھی موجود نہں ہوتا۔ جس پر وزیر زادہ نے فوری طور پر ڈی ایچ او اور اس ادارے کے منیجر معراج سے پوچھا جنہوں نے تصدیق کرلی کہ یہ ہسپتال اب AKHS کے پاس ہے ان پر تاکید کی گئی کہ مریضوں کی علاج معالجے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔مقررین نے کہا کہ موجودہ حکومت نے صحت کارڈ کی شکل میں تمام صوبے کے لوگوں کا علاج مفت کی جاتی ہے۔ اسکے علاوہ اب تمام بھرتی این ٹی ایس کے ذریعے میرٹ کے بنیادوں پر ہوتا ہے جس میں کسی سفارش یا رشوت کا گنجائش نہیں ہے۔