ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگو علاقہ بابرمیلہ میں مال مویشی چوری میں ملوث چور کو گرفتار کرلیا گیاہے۔زیر حراست مبینہ چورحبیب رضا ولد اخترسکنہ بابرمیلہ کے قبضے سے مال مسروقہ بھی برآمد کرلیاگیا ہے۔انچارج چوکی رائیسان پی ایس ائی عطاءاللہ خان نے مدعی کی رپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے مبینہ چور کو گرفتارکرلیا۔ملزم بابرمیلہ میں دوگائے چوری کرکےفرارہونے کی کوشش کررہاتھا کہ دھرلیاگیا۔ملزم کے قبضے سے ملنے والے مسروقہ مال میں دو گائےشامل ہیں۔زیرحراست ملزم سے ایک عدد 30بورپستول اورکارتوس بھی برامد کرلیےگئے ہیں۔مبینہ ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں چوری اور ناجائزاسلحہ رکھنے کے جرم میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ملزم کو مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کردیاگیا ہے جن سے دوران انٹاروگیشن مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔