اسلام آباد (مانند نیوز) فلک سر پہاڑ پر کوہ پیما میاں سید علی شاہ کی میت لانے کے لیے ہیلی کاپٹر روانہ کردیا گیا۔
کوہ پیما سید علی شاہ 17 جولائی کو کوہ پیمائی کے دوران گلیشیئرز میں لاپتا ہوئے تھے۔
ڈی سی سہیل احمد کے مطابق ہیلی کاپٹر آئی جی ایف سی خیبر پختون خوا کی جانب سے بھجوایا گیا۔
میت کئی روز سے فلک سر کی دشوار گزار چوٹی پر موجود ہے۔
ڈرون کیمروں کے ذریعے میاں سید علی شاہ کی میت کی لوکیشن کی تصدیق کی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیم میت کو محفوظ طریقے سے نیچے منتقل کرنے کی کوشش کرے گی۔