پشاور (مانند نیوز) مردان کی معروف سماجی شخصیت سید واحد زمان باچہ اور یونین کونسل سری بہلول ہیراونڈ کے علاقہ عمائدین اور مکینوں نے علاقے میں بجلی کے ٹرانسفارمرز کی فراہمی اور تنصیب کے ذریعے بجلی کی ترسیل شروع ہونے پر ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے-60 افتخار علی مشوانی اور مرزا علی خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔سید واحد زمان باچہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یونین کونسل سری بہلول ہیراونڈ کے عوام طویل عرصے سے بجلی کے بنیادی مسئلے کا سامنا کر رہے تھے، جس کی وجہ سے گھریلو زندگی اور روزمرہ معمولات میں شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام کا یہ ایک دیرینہ مسئلہ تھا، جس کے حل کے لیے مقامی سطح پر مسلسل مطالبہ کیا جاتا رہا۔انہوں نے بتایا کہ ممبر صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی کی جانب سے جاری کردہ ترقیاتی فنڈز کے تحت پہلے مرحلے میں علاقے کے لیے بجلی کے پول فراہم کیے گئے، جبکہ اب بجلی کے ٹرانسفارمرز کی تنصیب بھی مکمل کر دی گئی ہے، جس کے بعد علاقے میں بجلی کی باقاعدہ ترسیل شروع ہو گئی ہے۔ بجلی کی فراہمی سے مقامی آبادی کا ایک اہم اور دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔سید واحد زمان باچہ نے ممبر صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ان کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ افتخار علی مشوانی آئندہ بھی اپنے حلقے کے عوام کو درپیش بنیادی مسائل کے حل اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔اس موقع پر علاقے کے دیگر عمائدین اور مکینوں نے بھی بجلی کے دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے اور ضروری سہولیات کی فراہمی پر افتخار علی مشوانی کا شکریہ ادا کیا۔ اہلِ علاقہ کا کہنا تھا کہ بجلی کی فراہمی سے عوام کو درپیش مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی اور علاقے میں زندگی کے معمولات بہتر انداز میں جاری رہیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے