لاہور(مانند نیوز ڈیسک)لاہور میں مینار پاکستان پر ہجوم کی ہوس کا نشانہ بننے والی لڑکی کی داستان سامنے آگئی۔متاثرہ لڑکی نےمیڈیا سے گفتگو میں اپنے ساتھ پیش آنے والا واقعہ سب کے سامنے رکھ دیا۔

لڑکی نے واقعے سے متعلق بتایا کہ مینار پاکستان پر سیکڑوں افراد سیلفی لینے کے بہانے انہیں گھیرتے چلے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک موقع پر ان کے پاس یہی آپشن بچا تھا کہ تالاب میں کود جائیں۔

لڑکی نے یہ بھی کہاکہ ہجوم ڈھائی گھنٹے تک انہیں تشدد کا نشانہ بناتا رہا اور ہراساں کرتا رہا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس دوران پولیس کو بھی دو مرتبہ اطلاع دی لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ اسے ٹارچر کیا گیا، بال نوچے گئے، لوگ اس کے ساتھ کھیلتے رہے اور اسے بے لباس کردیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے