پشاور (مانند نیوز ڈیسک) چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے محرم الحرام میں امن عامہ کی صورتحال کے جائزہ کے لیے محکمہ داخلہ میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا.آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے. صوبائی حکومت کی جانب سےمحرم الحرام کے پرامن انعقاد کے لیے سیکیورٹی اقدامات کو مانیٹر کرنےکےلیے  کنٹرول روم ہوم ڈیپارٹمنٹ میں قائم کیا ہے جہاں یکم محرم سے 12 محرم تک صوبے میں مجالس و جلوس کی نگرانی کی جا رہی ہے۔چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کے دورہ کے موقع پرسپیشل سیکرٹری ہوم محمد آصف نے انھیں کنٹرول روم کے حوالے سے بریفنگ دی۔چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا  نے محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے لیے کیے گئے  انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں سیکیورٹی اہلکار نقص امن کے کسی بھی خدشے سے نمٹنے کے لیے چوکنا ہیں,سیکیورٹی ادارے قانون شکن عناصر پر کڑی نگاہ رکھیں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعے رونما نہ ہو.ڈاکٹر کاظم نیاز نےسیکیورٹی اداروں کوامن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ تمام صورتحال کی کڑی نگرانی کی جائے.انکا کہنا تھا کہ عاشورہ محرم میں حالات پرامن رکھنے میں تمام مکاتب فکر کے علماء کے تعاون کی یقین دہانی لائق تحسین  ہے. قبل ازیں چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے خیبر پختونخوا میں کرونا ویکسینیشن بارے ایک اعلی سطحی اجلاس کی  بھی صدارت کی۔ سیکرٹری محکمہ صحت سید امتیاز حسین شاہ نے صوبے میں جاری کرونا ویکسینیشن کی جاری مہم کے بارے میں بریف کیا.اس موقع پر چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ کرونا کے سدباب کے لیے حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ عوامی تعاون ناگزیر ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے