جمرود (مانند نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کوزہ گوندہ کے تین خاندان کے مشران نے حکومت سے مطالبہ کیا ہیں کہ مشترکہ متنازعہ اراضی کو پانچ قبیلوں میں تقسیم کیا جائے نور بہادر جمال خیل کے رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی نور بہادر جمال خیل،حاجی فاروق شیر خان خیل،حاجی رفیق لالا خیل و دیگر نے کہا ہے کہ ڈی پی او خیبروپولیس نے متنازعہ زمین پر تعمیرات کے خلاف آپریشن کرکے علاقے کو بڑی تباہی سے بچایا ہے جس پر ہم آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہے تاہم آپریشن کی طریقہ کار غیر قانونی ہے گھروں کی مسماری سے پہلے ہمیں قانونی نوٹس دیا جاتا جو انہوں نے نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ مزکورہ اراضی پر ہمارے تعمیرات تیس سال سے تھے نئی نہیں مزکورہ اراضی پر ہمارا بہت نقصان ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک خاندان کی زمین پر جو تعمیرات کی ہے وہ قانونی ہے انہوں نے اپنے زمینوں پر تعمیرات کی تھی۔انہوں نے کہا کہ لالا خیل قبیلہ نے بھی متنازعہ 882 جریب پر قبضہ کرکے تعمیرات کی ہے ان کو بھی مسمار کیا جائے یہ زمین تین خاندان کی ہے۔انہوں نے کہا کہ منیا خیل کا دو غنڈوں کی اراضی میں کوئی حصہ نہیں منیا خیل سے تعلق رکھنے والے ملک گلی شاہ آفریدی مرحوم نے اس اراضی کے فیصلے میں بطور ثالث کا کردار ادا کیا ہے جن کے ثبوت میرے پاس ہے اس وقت منیا خیل نے اس اراضی میں دعویٰ کیوں نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندگان نے مزکورہ اراضی کے تنازعہ میں کوئی کردار ادا نہیں کیا باجوڑ و وزیرستان کے مسائل و تنازعہ حل کرتے ہیں لیکن اپنے جمرود کے تنازعات حل کرنے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا جو قابل مزمت ہے ہم مستقبل میں ان کو ووٹ نہیں دے گے۔نور بہادر جمال خیل نے کہا کہ سابق ایم این اے الحاج شاہ جی گل آفریدی نیاس تنازعہ کو حل نہیں کیا ورنہ اس مسئلے کو دو دن میں حل کرسکتے تھے لیکن حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہم نے ان کو کئی دفعہ ووٹ دیا لیکن مستقبل میں ان کو ووٹ نہیں دے گے کیوں کہ ان کی وجہ سے ہمارے جانی و مالی نقصان ہوئی وہ باجوڑ و وزیرستان میں تنازعہ حل کررہے ہیں لیکن اپنے حلقے کے عوام کو بییارومددگار چھوڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈی پی او خیبر نے غیر قانونی طور پر ہمارے قبیلوں سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکاروں کو معطل کیں ہیں  ان کو بحال کیا جائے ورنہ احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے