نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ میں سٹریٹ کرائم میں اضافہ، منظم گروہ نے عوامی زندگی اجیرن بنادی، گروہ خیرآباد تا پبی جی ٹی روڈ پر سواریوں کی روپ میں چنگ چی میں لوگوں کو نقدی سے محروم کرتاہے، پولیس خاموش تماشائی، تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں سٹریٹ کرائم میں اضافے کی وجہ سے عوام پریشان ہیں، جی ٹی روڈ پر خیرآباد تا پبی چنگ چی رکشوں میں سواریوں کی روپ میں ھوتے ہیں۔ یہ گروہ خیرآباد اور پبی کے درمیان سواریوں کو بٹھاتا ہے اور انکے سٹاپ تک انکو نقدی سے محروم کردیتاہے۔اس  سلسلے میں زرائعنے بتایا کہ نوشہرہ مین جی ٹی روڈ پر جہانگیرہ سے لیکر پبی تک چنگ چی رکشوں میں سواریوں کی روپ میں ایک منظم نوسربازگروہ وارداتیں کر رہی ہیں جس میں مرد و خواتین شامل ہیں دیگر سواریوں کی جیبوں اور پرسوں سے رقوم اور دیگر قیمتی سامان نکل کر رکشے سے اتر جاتے ہیں زرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان نوسرباز گروہ میں خواتین کی تعداد زیادہ ہیں اور زیادہ تر یہی نوسرباز بیمار ہونے کا بہانہ بنا کر الٹی سیدھی حرکتوں کے زریعے عوام کو لوٹتے ہیں شکایات تھانہ نوشہرہ کینٹ، تھانہ اضاخیل، اور تھانہ اکوڑہ خٹک کو موصول ہونے کے باوجود متعلقہ تھانوں کی پولیس تماشائی بنی بیٹھی ہوئیں ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے