پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخواحکومت نے کورونا ویکسین لگوانے کارجحان بڑھانے کیلئے سخت پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی وزیرصحت تیمورسلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والوں پرسفری پابندیاں عائد کی جائیں گی جبکہ موبائل سم بھی بلاک ہوسکتی ہے۔ ویکسین نہ لگوانے پرسرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکنے پر بھی غورکیا جارہاہے۔پشاورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ کورونا وائرس کی چوتھی لہرمیں شدت پرمزید سختیاں کرنی پڑیں تو کریں گے۔جعلی  سرٹیفکیٹ بنوانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی 30 فیصد آبادی نے مکمل ویکسین لگا لی ہے جبکہ گزشتہ روزکے ڈیٹا کے مطابق اب تک 7.3 ملین سے زائد ویکسین لگائی گئی۔ 15لاکھ لوگوں کودوسری ڈوزز دی جاچکی ہے۔ روزانہ 2 لاکھ افراد کو ویکسین لگانے کاٹارگٹ ہے۔انہوں نے بتایاکی اہم ہسپتالوں میں کورونا مریضوں میں صرف 2 فیصد ایسے ہیں جو ویکسین لگوا چکے ہیں اور اسی لیے خطرے سے باہر ہیں۔ صوبے بھر میں 750 سے زیادہ سنٹر بنائے گئے ہیں۔آدھی آبادی کوویکسین لگ گئی تو وائرس کا اثر کم ہوجائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ فرسٹ ڈوزکے حساب سے چترال کی 65 فیصدآبادی کو ویکسین لگائی جا چکی ہے جبکہ چترال کی 40 فیصد آبادی کو دوسری ڈوزبھی لگائی گئی ہے۔ کرم میں 15 فیصد آبادی ویکسین کی دونوں خوراکیں لگواچکی ہے۔انہوں نے مزید بتایاکہ صوبے میں کورونا کی موجودہ شرح 5.2فیصد ہے۔ہسپتالوں میں مریض پچھلی لہر سے صرف 20 فیصد کم ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے