ڈیرہ اسماعیل خان (مانند نیوز ڈیسک ) تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدودگائوں ساہی میں تین بھائیوں کا اراضی کے تنازعہ پر باپ اور دو بیٹوں پر فائرنگ، ایک بیٹا زخمی، باپ اور دوسرا بیٹا بال بال بچ گئے، پولیس نے نامزد ملزمان بھائیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی میں زبیر عبداللہ ولد قاری فضل الرحمن بلوچ سکنہ کورائی نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ وہ اپنے والد اور بھائی عمیر عبداللہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ چمن چوک کے رہائشی تین بھائیوںشفیق، محبوب اور سنی نے ہم پر قتل کی نیت سے فائرنگ کی جس سے میں زخمی ہوا جبکہ والد اور بھائی بال بال بچ گئے۔ زخمی زبیر عبداللہ کے مطابق ملزمان ہماری اراضی پر زبردستی قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔