سخاکوٹ (مانند نیوز ڈیسک) سخاکوٹ کے علاقہ للمہ میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر ملزم نور اسلام کی فائرنگ سے دو افراد زخمی۔ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے گھر میں پناہ لے لی۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی وحید اللہ اور پوسٹ کمانڈر تھانہ کوپر خان علی کی دیگر نفری کے ہمراہ گھر کا محاصرہ۔ملزم ڈرامائی انداز میں پستول سمیت گرفتار۔تفصیلات کے مطابق سخاکوٹ کے نواحی علاقہ للمہ غنی ڈھیری میں ملزم نور اسلا م نے فائرنگ کر کے دوافراد محمدکرم ولدزرگل اورعبدالسلام ولد گل مولا ساکنان غنی ڈھیری کوزخمی کر دئیے۔ملزم نے فائرنگ کے بعد گرفتاری سے بچنے کیلئے گھر میں پناہ لے لی اور کسی بھی مذاحمت کی صورت میں اپنے اپ کو اور لیویز کو گولی مارنے کی دھمکی دیدی۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی وحید اللہ اور پوسٹ کمانڈر تھانہ کوپر خان علی کی دیگر نفری کے ہمراہ گھر کا محاصرہ کر کے چند گھنٹے کے جدوجہد کے بعد ملزم نور اسلام کو ڈرامائی انداز میں پستول سمیت گرفتارکر کے انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ فائرنگ کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکا۔ملزم کی بروقت گرفتاری پر سخاکوٹ کے عوامی اور سماجی حلقوں نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی وحید اللہ اور پوسٹ کمانڈر تھانہ کوپر خان علی ودیگر نفری کوخراج تحسین پیش کیا ہے