پشاور (مانند نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کی قدر کرو، چند لوگوں نے اس ملک کے ساتھ دھوکا کیا۔

پشاور میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سرمایہ دارانہ نظام سے انسانوں کا استحصال کیا جا رہا ہے۔ امیر، امیر تر اور غریب، غریب تر ہو تے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زمین میں فساد چند لوگوں اور قوموں کے طاقتور بننے سے ہے۔ ملک کی قدر کرو، چند لوگوں نے اس ملک کے ساتھ دھوکا کیا۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پرامن سیاسی مزاحمت پر یقین رکھتی ہے۔ پٹرولیم لیوی کے خلاف تحریک شروع کی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے