لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کسی کو عوامی خدمت کے سفر میں رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے،عوام کو پی ڈی ایم کے بے وقت جلسوں میں کوئی دلچسپی نہیں -ایوان وزیر اعلیٰ سے جاری اپنے بیان میں وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ پی ڈی ایم پاکستان کی تاریخ کا ناکام ترین اتحاد ثابت ہوا ہے،عوام نے پہلے بھی بے مقصد جلسوں کو کوئی پذیرائی نہیں دی،، پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی اور خوشحالی کے سفر پر گامزن ہے۔ یہ عناصر صرف پاکستان کی ترقی روکنا چاہتے ہیں،ملک احتجاج کے ذریعے نہیں بلکہ محنت، خدمت اور دیانت سے آگے بڑھتے ہیں۔ کسی کو عوامی خدمت کے سفر میں رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے۔