اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ویکسین کی اہل 65 فی صد آبادی کو ویکسینیشن ہو چکی، جس سے شرحِ اموات بھی کمی ہوئی۔کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، ہسپتا لوں میں داخل اکثر مریضوں نے ویکسی نیشن ہی نہیں کرائی۔اسلام آباد کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے مختص 50 فی صد تک آکسیجن بیڈز اور 40 فی صد سے زائد وینٹیلیٹرز پر مریض زیرِ علاج ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق  ہسپتالوں میں زیرِ علاج کورونا مریضوں میں سے اکثریت ان افراد کی ہے جنہوں نے انسدادِ کورونا ویکسین نہیں لگوائی۔ہسپتالوں کے باہر انتہائی نگہداشت میں موجود مریضوں کے لواحقین کہتے ہیں کہ اگر ویکسین لگی ہوتی تو شاید یہ حالات نہ ہوتے۔محکمہ صحت اسلام آباد کے حکام نے کہا کہ ویکیسی نیشن کی بڑھتی شرح کے ساتھ کورونا کیسز میں بھی کمی آئی ہے۔اسلام آباد میں کورونا وائرس کے باعث مرنے والوں کی مجموعی شرحِ اموات 0 اعشاریہ 88 فی صد اور ریکوری ریٹ 94 فی صد سے زائد ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے