تھانہ (مانند نیوز ڈیسک) دوستی اس وقت کامیاب ہوتی ہے جب دلوں میں لالچ اور مادی غرض نہ ہو۔ ایک دوسرے کے احساسات اور جذبات کا خیال رکھا جاتا ہے تب دوستی برقرار رہتی ہے۔ ایسی ہی مثالی دوستی تھانہ کے دو بوڑھوں کے مابین عرصہ 65 برس سے ایسی چلی آرہی ہے جیسے وہ کل کے دوست ہوں۔ تھانہ کے محمد اقبال المعروف بازدرے خان اور مینا بازار کے معروف دکاندار شفیع المعروف بابا جن کا دعویٰ ہے کہ 65 سالہ دوستی میں ان کے درمیان کبھی تلخ کلامی نہیں ہوئی ہے۔ طویل دوستی کا راز بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک تو ان کی دوستی بے غرض اور بے لالچ ہے اور دوسری بات یہ ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے احساسات اور جذبات کا خیال رکھتے ہیں۔ اور مرتے دم تک دوستی برقرار رکھنے کا عہد کئے ہوئے ہیں۔