شمالی وزیرستان (مانند نیوز ڈیسک) شمالی وزیرستان کے تحصیل سپین وام کے دو سیاسی رہنماؤں ملک لیاقت خان اور عبدالجمیر کے مابین اختلافات ختم، محمد اقبال وزیر کی آفس میں صلح ہوگئیصوبائی وزیر ریلیف، بحالی و آبادکاری محمد اقبال وزیر نے تحصیل سپین وام سے تعلق رکھنے والے دو سیاسی رہنماؤں ملک لیاقت خان اور عبدالجمیر کے مابین اپنے دفتر میں صلح کرا دی، کچھ دنوں قبل دونوں کے مابین لڑائی ہوئی تھی۔ محمد اقبال وزیر نے دونوں کو ایک ساتھ بٹھایا اور دونوں نے اپنے گلے شکوے سنائے جس کے بعد دونوں کے تحفظات دور کئے گئے اور اختلافات ختم ہوگئےمسلم لیگ کے رہنماء ملک لیاقت وزیر اور پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کے صدر عبدالجمیر نے ایک دوسرے کیساتھ گلے ملا لئے اور آئندہ اپنے علاقے کی ترقی اور حوشحالی کی حاطر ایک ساتھ چلنے اور مل کر کام کرنے کا عزم کیا محمد اقبال وزیر نے کہا کہ سیاسی اختلافات جمہوریت کا حسن ہے لیکن ہم نے صبر وتحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ سیاست کو محض سیاست تک محدود رکھنا چاہیے باقی ہمیں ایک دوسرے کے دکھ، درد میں ساتھ دینا چاہیے نہ کہ سیاسی اختلاف کی وجہ سے ہم دوسروں کو اپنا دشمن سمجھ لیں۔