اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) امریکی ایئر فورس کی پرواز FEVER11 افغانستان سے غیر ملکی باشندوں اور افغانی شہریوں کو لے کر کابل سے اسلام آباد پہنچ گئی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق افغانستان سے انخلا کے مشن پر مامور خصوصی امریکی طیارے نے نور خان ایئر بیس پر لینڈ کیا، ایوی ایشن ذرائع کے مطابق افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد امریکی ایئر فورس کا یہ پہلا طیارہ ہے جو پاکستان آیا ہے۔ذرائع کے مطابق طیارے کے ذریعے ان مسافروں کو پاکستان لایا گیا ہے جو مختصر مدت کے لیے اسلام آباد قیام کریں گے جس کے بعد انہیں امریکا کی طرف سے متعین کی گئی نئی منزل پر روانہ کر دیا جائے گا۔ان مسافروں کو اسلام آباد آمد پر مختصر مدت کے پاکستانی ویزے جاری کیے گئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے