تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) وارڈ نمبر 3 تخت بھائی میں پی ٹی آئی کو شدید دھچکا کثیر تعداد میں پاکستان تحریک انصاف سے لوگ مستعفی ہوکر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا -پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی امیدوار پی کے 54 اور سابق تحصیل ناظم اعلی ممتاز خان مہمند نے وارڈ نمبر 3 پیرانوں ڈاگ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے دعوے صرف ووٹ تک محدود تھے لوگوں سے ووٹ لیکر بیوقوف بناتے ہیں لیکن اب مزید غریب لوگوں کو بے وقوف نہیں بنا سکتے اس وقت ملک میں ہر پارٹی کے لوگ مہنگائی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں پی ٹی آئی حکومت نے لوگوں کو فاقوں پر مجبور کر دیا ہے اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن نے پورے پاکستان میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کرینگے موجودہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے اور منسٹر عوامی خدمت میں ہر طرف سے ناکام ہو چکے ہیں کہاں گئے وہ ایک کروڑ نوکریاں اور گھر؟ نہ تو میں نے ایک کروڑ نوکریاں دیکھی ہیں اور نہ ہی گھر دیکھے ہے یہ صرف نام تک محدود ہے۔ باتوں سے کام نہیں چلے گا عوام کی خدمت کر کے دکھاؤ۔پی ایم ایل ن عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں -ہم کبھی بھی عوام کی خدمت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے- اس موقع پر تحصیل صدر حاجی عبدالسلام، محمد اکرام، جنرل سیکرٹری حبیب النجات عرف بجات، یوتھ ونگ ضلعی صدر ثاقب خان، ظاہر غنی، نوجوان رہنما پی ایم ایل عمران خان، نوجوان سماجی رہنما علی بھادر خان نے بھی خطاب کیا -جبکہ اس موقع پر پی ٹی آئی سے مستعفی ہو کر جن میں محمد اکرام خان، طارق، اسلام کاکا، شعیب اختر، سہیل، مشتاق، مجید، اختر علی، آصف، اصغر، اسامہ، گوہر، عاطف، افتخار، وارث، جمعہ گل، عبدالملک کا کا، عمران خان، ولید، محمد رحمان، ہمایون، نوراللہ، ظفر، کبیر، عالمگیر، عادل، عالم خان استاد، عبدالرؤف، نعیم کا کا، رفیق، اکبر خان، گل ماما نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ جب کہ اس موقع پر سینئر نائب صدر حاجی سید فقیر، عمر لا لا، مثل خان، یوتھ وینگ کے فاروق مست خیل، وہاب خان اور کثیر تعداد میں یوتھ ونگ کے نوجوان، مسلم لیگ کے سینئر رہنماوں اور علاقہ معززین نے کثیر تعداد میں میں شرکت کی۔