اسلام آباد (مانند نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں اہم اور تفصیلی ملاقات کی ، جس کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی و سکیورٹی صورتحال اور نئے صوبوں کے قیام جیسے حساس آئینی معاملا ت پربھی تبادلہ خیال کیا گیا، ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے درمیان ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و انتظامی صورتِ حال اور آئینی ترمیم سے متعلق امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا،ذرائع کے مطابق صدر نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے معاملے پر اپنے موقف پر قائم ہیں اور اتفاق رائے سے فیصلوں کا مشورہ دے رہے ہیں۔