پشاور(مانندنیوز) ڈی آئی خان، اسلام آباد (نمائندگان جنگ، نیوز ایجنسیاں)پاکستان تحریک انصاف کا 4 اکتوبر کو متوقع مارچ منسوخ ہوگا یا نہیں اس حوالے سے پارٹی قیادت منقسم نظر آرہی ہے،پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر کو خط میں کہا ہے کہ ورکرز کی جانوں کے تحفظ،بیرونی خطرات اور دہشتگردی میں اضافے کے پیش نظر مارچ کو ملتوی کیا جائے،وفاقی حکومت کچھ ایشوز کو بنیاد بنا کر ایمرجنسی نافذ کرنا چاہتی ہے، افغانستان سے ممکنہ حملہ ایمرجنسی کا جواز بن سکتا،ریاست سے ٹکراؤ کے بجائے مذاکرات کی راہ ہموار کی جائے،پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہرنے کہا ہے کہ صوبے میں گورنر راج یا ایمرجنسی نافذ کی گئی تو مزاحمت کریں گے، پی ٹی آئی کا صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے،4اکتوبر کے لانگ مارچ کا فیصلہ برقرار ہے،وزیر مملکت برائے قانون وانصاف بیرسٹر عقیل کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی لگانےکا آئینی آپشن موجود ہے، جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کےلوگوں نےہفتے کو رابطہ کیا اورکہا کہ خدارا کوئی راستہ نکالیں، وفاقی وزیرِ قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ مذاکرات سے انکار نہیں، احتجاج سے مقاصد حاصل نہیں ہو سکتے،مذاکرات کیلئے پی ٹی آئی کو متعدد بار مواقع فراہم کئےگئے،گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صدر اور وزیراعظم نے حکم دیا تو صوبے میں گورنر راج لگ سکتا ہے، 4اکتوبر کو لانگ مارچ کی کال دینے والے مارچ نہیں کرسکتے یہ صوابی کراس کرکے دکھا دیں ، جو قانون کو ہاتھ میں لے گا ان کیخلاف ایکشن ہوگا، اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے،پی ٹی آئی کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ لانگ مارچ موخر ہونے کے بعد حکومت کے لئے مذاکرات کا موقع ہے،ان کا کہنا تھا کہ 4 اکتوبر کا لانگ مارچ حتمی ہے، حکومت لانگ مارچ سے خوف زدہ ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی کی جانب سے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور دیگر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ملک کے وسیع ترمفاد میں لانگ مارچ فوری ملتوی کیا جائے، بیرونی خطرات اور دہشتگردی میں اضافے کے پیش نظر احتجاج ملتوی کیا جائے۔انہوں نے لکھا کہ وفاقی حکومت کچھ ایشوز کو بنیاد بنا کر ایمرجنسی نافذ کرنا چاہتی ہے، ریاست سے ٹکرا ؤکے بجائے مذاکرات کی راہ ہموار کی جائے، افغانستان سے ممکنہ حملہ ایمرجنسی کا جواز بن سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کے پی حکومت پر تعاون نہ کرنے کا بیانیہ بنا رہی ہے، صوبائی حکومت کو ختم کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے، دہشتگردی کو سپورٹ کرنے کا الزام لگا کر پارٹی پر پابندی لگ سکتی ہے، بانی چیئرمین عمران خان نے بھی ماضی میں ورکرز کی جانوں کے تحفظ کے لیے لانگ مارچ ختم کیا تھا، میری گزارشات کو سنجیدگی سے لیا جائے۔ایک انٹرویو میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کو کسی صورت نااہل نہیں کیا جا سکتا، سہیل آفریدی کا متبادل لانے کے لئےکوئی مشاورت نہیں ہوئی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اسمبلی کو تحلیل کرنے اور سہیل آفریدی کے متبادل کی تلاش سے متعلق خبریں من گھڑت ہیں انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کا فیصلہ برقرار ہے۔بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ یہ تاریخ پر تاریخ والا سوال ہے اس سے آگے کوئی چیز نہیں، یہ 4 اکتوبر سے بھی آگے جائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے