بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ملاکنڈ لیوی فورس نے گذشتہ روز خار میں باپ بیٹی کو قتل کرنے والے ملزم کو کلاشنکوف سمیت ایک گھنٹے کے اندر اندر گرفتارکر لیا تھاملزم نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے دوہرے قتل میں ملوث ملزم انعام اللہ کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا اسٹنٹ کمشنر محب اللہ خان اورصوبیدار میجر سمیع اللہ با چہ نے بٹ خیلہ و خار کت پوسٹ کمانڈ روح الامین اور امیر زمان کے ہمراہ پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ 30ستمبر کی صبح خار ٹانگو روڈ پر رکشے میں سوار باپ بیٹی کو اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا تاہم لیوی فورس نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزم کو ڈرامائی انداز میں فوری گرفتار کر لیا اے سی نے بتایا کہ ملز م انعام اللہ نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ 2014ء میں مقتول کریم بخش نے میرے سامنے میرے والد سلیم اصغر کو قتل کیا تھااور میں نے اپنے والد کے قتل کا بدلہ لے کر حساب برابرکر دیا ہے اپنے والد کے ہمراہ قتل ہونے شیبا گل ڈسٹرکٹ بار کی زیر تر بیت خاتون وکیل تھی بار کے ہنگامی اجلاس میں دوہرے قتل کی بھرپور مذمت کی گئی اور اس سلسلے میں آج دو اکتوبر وکلاء کیمونٹی عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ بھی کرے گی اے سی نے اس موقع پر مذید بتایالیوی پوسٹ بٹ خیلہ نے چوری کے 8مو ٹر سائیکل بر آمد کر کے سید محمدولدافسر سکنہ بٹ خیلہ اور عبد اللہ ولد شفیع اللہ سکنہ تالاش دیر کو گرفتار کرلیا ہے۔