داسو (مانند نیوز ڈیسک) کوہستان میں نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ آفیسر ملک اعجاز نے کہا ہے کہ ڈیمز کی سکیورٹی ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،مفروران اور منشیات کے خلاف بھرپور کاروائیاں کی جائیں،دہشت گردی اور دیگر درپیش عصری چیلنجز کا مردانہ وار مقابلہ کرکے خیبر پختونخواہ پولیس نے شجاعت و دلیری کی تاریخ رقم کر رکھی ہے جسکی عالمی برادری بھی معترف ہے۔ پولیس کے ہر رینک کا افسر و جوان شہداء کی قربانیوں کا پاس رکھتے ہوئے فورس کے وقار کو مذیدبلند کرنے میں اپنا بھر پور پیشہ وارانہ کردار ادا کریں۔ عوامی خدمت کو نصب العین بنا کر قانون و انصاف کی بالا دستی کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے گا۔ ضلع بھر میں قائم پولیس اسسٹنس لائن، پولیس ایکسس سروس اور ڈسپیوٹ ریزلوشن کونسلوں کا مسلمہ کردار پولیس کی طرف سے جاری عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کا آئینہ دار ہے۔ان خیالات کااظہار ڈی پی او ملک اعجاز نے پولیس لائن کمیلامیں منعقدہ دربار سے خطاب میں کہی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر کوہستان ملک اعجازکا کہنا تھا کہ پولیس آفیسران اور اہلکار عوامی خدمت اور تحفظ عامہ کے جذبے سے سر شار ہو کر اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے سر انجام دیں۔ انھوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ معاملات میں قانون و انصاف کے تمام تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تھانے مین انے والے سائلین سے حسن اخلاق کا مظاہرہ رواں رکھا جائے تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہو اور انہیں احساس تحفظ فراہم کرکے پولیس کے وقار میں مذید اضافہ یقینی بنایا جائے۔ انھوں نے پولیس جوانوں کو تلقین کی کہ اپنی بہترین پیشہ وارانہ کارکردگی کے بلبوتے پر عوام کے دلوں میں اپنی دھاک بٹھائیں تاکہ آپکی خدمات کو ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے۔ یہ بات کرتے ہوئے مبالغہ نہ ہو گا کہ کوہستان پولیس کا شمار پولیس فورس کے بہترین پیشہ وارانہ پولیس میں سے ہے کیونکہ حالات حاضرہ میں جہاں پولیس فورس کا دوسرے چیلنجوں سے بر سر پیکار ہے وہاں دہشت گردی کے محاز پر بھی کوہستان پولیس نے کئی بہادری کے تاریخ رقم کی ہے۔ ہمارے جوان پیشہ وارانہ صلاحتیوں میں اپنی مثال اپ ہے۔ ہمیشہ بے سہاروں، مظلوم اور غریبوں کی مدد ان کا شیوا رہا ہے۔ میں اس بات پر فخر کرتا ہوں کہ کوہستان کے بہادر اور دلیر فورس کی کمانڈ کررہا ہوں۔ ڈی پی او ملک اعجازنے دربار میں تمام جوانوں کی جائز عرض معروض سن کر بر موقع حل کرنے کی نسبت احکامات جار ی کر دی۔ دربار میں کوہستان پولیس کے تمام آفیسران اور جوان موجود تھے۔ دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ڈی پی او نے مزید کہا کہ ہمیشہ اپنے بل بوتے پر نوکری پر ترجیح دیں سفارش سے گریز کریں۔ انھوں نے تمام فیصلے میرٹ ہی کی بنیاد پر کرنے کی تلقین کی۔ انھوں نے مزید کہا کہ فورس میں چچا ماما نہیں بلکہ میرٹ اور انصاف پر کام کرنا ہوگا۔ اپنے نیتیں ہمیشہ صاف رکھیں اللہ تعالیٰ فیصلہ بھی نیتوں پر کرتا ہے۔ ٹیم ورک کی طرح کام کرلیں۔ اپنے جوانوں کی مسائل سن کر بروقت حل کریں میرے آفس کے دروازے ہر وقت کھلے رہتے ہے۔ میں وہی افسر نہیں کہ رات کے وقت آرام سے سو جاؤں گا بلکہ اپنے جوانوں کیساتھ روڈوں چیک پوسٹوں پر ہوگا اور جوانوں کی حوصلہ افزائی ہر صورت میں کی جائے گی۔ اچھے کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی جبکہ پولیس فورس کو بدنام کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔ کرپشن ناقابل معافی جرم ہے۔آخر میں دعائیہ کلمات کے ساتھ دربار اختتام پزیر ہوا۔