تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) رُکن صوبائی اسمبلی افتخارعلی مشوانی کا رحمان پبلک ہائی سکول فضل اباد تحت بھائی میں مُنعقد کئیے گئے سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں شرکت۔ اے۔ڈی۔او افتخار صاحب سابق ڈسٹرکٹ کونسلر سعیدخان،سابق تحصیل کونسلر قاضی مُستقل شاہ اور دیگر علاقہ عمائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔  مہمان خصوصی کی آمد پر پرنسپل رحمان پبلک ہائی سکول نے سینیئر اساتذہ اور دیگر مہمانوں کے ہمراہ ان کا پرجوش استقبال کیا۔ تقریب کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا، اس کے بعد حمد باری تعالی اور نعت رسول مقبول، ملی ترانہ بھی پیش کیا گیا۔ میٹرک کے امتحان 2021 میں رحمان پبلک ہائی سکول کے دو طالبات نے مردان بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے، جبکہ مردان بورڈ میں ٹاپ 20 پوزیشن میں رحمان پبلک ہائی سکول کے طلباء اور طالبات نے 23 پوزیشن سکول کے نام کی ہیں۔   مہمان خصوصی افتخارعلی مشوانی نے سکول پرنسپل  کے ہمراہ ایسی تمام طلباء طالبات جنہوں نے بورڈ کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن اور اے ون گریڈ حاصل کیا تھا میں تعریفی اسناد اور میڈل تقسیم کئے۔کامیاب طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے ایم۔پی۔اے افتخارعلی مشوانی  نے اساتذہ کی کاوشوں کو بھی سراہا کہ یہ ان کی مخلصانہ محنت کا نتیجہ ہے کہ ہماری پرائیویٹ سکولز طلباء طالبات  نے تعلیمی میدان میں گراں قدر کامیابیاں حاصل کیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے