واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اسد عمر نے مہنگائی کے خلاف اپوزیشن کے احتجاج کو پیالی میں طوفان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے خاتمے کی باتیں چھٹی بار کی جارہی ہیں، للہ نے جو لکھا ہے وہی ہوگا، مہنگائی کی لہرصرف پاکستان میں نہیں دنیا بھر میں آئی ہے،امریکا میں پاکستانی سفارتخانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ امریکا نے پاکستان کو کورونا ویکسین فراہم کی، سی پیک کے دائرہ کار میں وسعت آتی جارہی ہے، کچھ ممالک نہیں چاہتے کہ سی پیک وسعت پکڑے۔اسد عمر کا کہنا ہے کہ پچھلے سال ترقیاتی بجٹ 600 ارب روپے تھا جبکہ اخراجات زیادہ ہوئے، پچھلے سال ترقیاتی اخراجات سو فیصد ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے پاکستانی نژاد امریکی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں اور ہم سرمایہ کاری میں تیزی کیلئے کام کررہے ہیں۔اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے 2،3 ماہ میں 200 ارب کے پراجیکٹس کی منظوری دی ہے۔۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وسط ایشیا کے ساتھ تجارتی تعلقات اہمیت رکھتے ہیں، وسط ایشیا کا راستہ افغانستان سے گزرتا ہے، دنیا کو 90 کی دہائی کی غلطی نہیں دہرانی چاہیے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ امریکا اپنے عوام کو بھی بتاسکے گا کہ 20 سال کی سرمایہ کاری ضائع نہیں ہوئی، افغانستان میں کوئی ایک فریق بزور شمشیر نظام چلانے کی کوشش نہ کرے، طالبان کا رویہ مثبت ہے، وہ تعمیری انداز میں دنیا کے ساتھ تعلقات چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں تمام دھڑوں پر مشتمل حکومت کے خواہشمند ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے