نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ اکبرپورہ کے حدود میں جعلی کرنسی دیکر عوام کو بیوقوف بنانے والے 02 ملزمان دوران ناکہ بندی گرفتار۔ملزمان کے قبضے سے 50 ہزار کے جعلی نوٹ اور 2.1کلوگرام چرس برآمد۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر عمران خان کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں امن وامان قائم رکھنے کیلئے مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں جاری ہیں۔اسی سلسلے میں نیک زمان خان SHO اکبرپورہ نے بمعہ نفری سروس روڈ پر ناکہ بندی کی تھی۔دوران ناکہ بندی 02 مختلف کاروائیوں کے دوران 02 ملزمان دلاور ولد محمد صلاح ساکن محب بانڈہ اور عباد الرحمن ولد خلیل الرحمن ساکن مدین سوات حال پشاور کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے 50 ہزار کے جعلی نوٹ اور 2 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔ملزمان یہ رقم اکبرپورہ اورمضافات کے دیہات میں عوام کو بیوقوف بناکر تبدیل کروانے آ رہے تھے۔ملزمان کو تھانہ اکبرپورہ منتقل کرکے مقدمہ درج کر دیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے