شیرگڑھ (مانند نیوز ڈیسک) ھاتھیان ھاوس میں شھید بے نظیر بھٹو کی 14واں برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئ۔۔سابق وزیر اعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے 14واں برسی کے موقعہ پر ھاتھیان ھاوس میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا ۔جس سے پی پی پی خیبر پختونخوا کے نائب صدر شعیب عالم خان خٹک۔سابق امیدوار پی کے 55 رحیم داد خان کے فرزند اسد خان۔ پی کے 48 امیدوار جواد خان بائزئی۔پی پی پی مردان ڈویژن کے سیکرٹری انفارمیشن ابراھیم سید یوسفزئی ۔ عثمان شاہ۔حلیم خان خیلجی اور دیگر نے شہید بے نظیر بھٹو کے ناگہانی قتل پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا۔اور کہا کہ ابھی تک حکومتی ادارے اس کے اصل قاتلوں اور اس کے پس پردہ عوامل کو بے نقاب نہ کرسکی۔ جو نہایت افسوس ناک ہیں۔انھوں نے شہید بے نظیر بھٹو کے ملک وقوم اور جمہوریت کے لئے طویل خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔اس سے قبل انکی ایصال ثواب کے لئے قران خوانی ہوئی ۔اور مشترکہ طور پر دعائے معفرت مانگئ گئ۔