لاہور (مانند نیوز ڈیسک) لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات میں میاں بیوی اور انکی بیٹی کو ہاتھ پاؤں باندھ کر قتل کردیا گیا۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور کرائم سین یونٹ اور فرانزک ماہرین کو طلب کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت امانت علی، شبانہ بی بی اور ازل کے نام سے ہوئی ہے، مقتول امانت علی پیشے سے ایڈووکیٹ تھے۔دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی اوردے دیا۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے، مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے