سخاکوٹ (مانند نیوز ڈیسک)  جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سینٹر مولانا عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں عوام بہت جلد موجودہ حکومت سے نجات کی خوشخبری سنے گی۔بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی طرح دوسرے مرحلے میں بھی جے یوآئی صوبہ بھر میں کامیابی حاصل کریگی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سخاکوٹ میں عوامی نیشنل پارٹی کے اضغر خان کی جے یوآئی میں شمولیت کے موقع پر جمعیت علماء اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولاناسلمان تاثیر کے رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ، جنرل سیکرٹری مولاناسلمان تاثیراور ضلعی سیکرٹری اطلاعات فضل وہاب عارف بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ نااہل اور سلیکٹیڈ حکمرانوں کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے ملک مختلف بحرانو ں کاشکار ہے عوام مہنگائی کی چکی میں پھس رہی ہے جبکہ حکمرانوں کوعیش وعشرت سے فرصت نہیں سلیکٹیڈ حکمرانوں کاگھر جانامقدربن چکا ہے۔انہوں نے اضغر خان کوجے یوآئی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی اور انہیں پارٹی پہنائی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے