پبی (مانند نیوز ڈیسک) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ آصف علی کا سٹیشن کمانڈر نوشہرہ عامر رشید  اور این سٹاف ڈاکٹر کفاہت کے ہمراہ آرمر سکول نوشہرہ کینٹ کا دورہ, آرمر سکول نوشہرہ میں پولیو ٹیم کے ہمراہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں اور خود اپنے ہاتھوں سے پولیوورکرزاور انکی سیکورٹی پر مامور پولیس عملے کو کیش ایوارڈ دئیے۔ اس موقع پر سٹیشن کمانڈر نوشہرہ عامر رشید کا کہنا تھا کہ ملک سے پولیو کی مکمل خاتمے میں پولیو ورکرز اور انکی سیکورٹی پر مامور پولیس عملے کی قربانیاں روز روشن کی طرح عیاں ہے اور امید ظاہر کی پاک فوج ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے میں انتظامیہ,پولیس اور صحت عملے کی شانہ بشانہ ہوگی اور عوام الناس کے تعاون سے بہت جلد پولیو جیسی موذی مرض کا خاتمہ کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے