سوات (مانندنیوز ڈیسک) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فضل خالق نے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں میں گرین سکول مہم کا آغاز کر چکے ہیں، مہم کے تحت سکولوں کے احاطے میں شجرکاری کررہے ہیں جس میں اساتذہ اور طلباء حصہ لے رہے ہیں، سکول کے طلباء کے لئے شجرکاری کو غیر نصابی سرگرمیوں میں اولین حیثیت دی ہے، بھرپور جذبے کے تحت طلباء نہ صرف سکولوں میں بلکہ گاؤں گاؤں شجرکاری مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاریخی ودودیہ ہائی سکول کے دورے کے موقع پر اساتذہ اور طلباء کے ہمراہ شجرکاری کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ودودیہ ہائی سکول کو ایک تاریخی حیثیت حاصل ہے اور سکول لان میں تاریخی اہمیت کے درخت موجود ہیں، لان میں مذید پودے لگا کر اس کے سبزہ زار کو مذید بہتر بنا رہے ہیں۔ شجر کاری کے موقع پر ودودیہ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول کے پرنسپل ظہور احمد بھی موجود تھے۔ ودودیہ ہائی سکول نے امسال خصوصی شجرکاری کی ہی اور سبزہ زار کو مذید بہتر بنایا گیا ہے تاکہ نئے پودے لگائے جاسکیں۔   

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے