اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری نے ثابت کیا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے ہندوستان کا براہ راست ہاتھ ہے۔ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے جمعرات کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ فواد چوہدری نے کہاکہ چھ سال قبل پاکستان آرمی نے ہندوستان کے حاضر سروس آفیسر کلبھوشن یادیو کو گرفتار کیا جو بلوچستان میں چھپا ہوا تھا۔ کلبھوشن یادیو بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردی کے حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، اس گرفتاری نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے ہندوستان کا براہ راست ہاتھ ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے