اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے پشاور میں مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پشاورکے قصہ خوانی بازارمیں جامع مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے
زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی اور واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

یاد رہے پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار میں جامع مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 30افرادشہید ہوگئے ہیں جبکہ 50سے زائد زخمی لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج ہے۔

پولیس نے دھماکے کے بعدعلاقے کو گھیرے میں لےلیا ہے جبکہ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

دھماکے کے حوالے سے بیرسٹر سیف نے بتایا کہ نمازجمعہ کے وقت کوچہ رسالدار کی مسجد میں دھماکا ہوا ، اطلاعات ہیں کہ دہشت گردوں نے پہلے مسجد میں گھسنے کی کوشش کی ، دھماکےسے قبل دہشت گرد اور تعینات اہلکارمیں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے