جمرود (مانند نیوز ڈیسک) جرگہ ہال میں ایسلیرٹیڈاینڈایمپلیمینٹیشن پروگرام میں افراتفری مچانے اور پی ٹی آئی کارکنان کا نامناسب رویہ رکھنے کے خلاف تحریک اصلاحات پارٹی کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کیا اس موقع پر ٹی آئی پی کے مرکزی رہنماء محمدعرفان،عبدالمنان، بریالئی اور دیگرکارکنان نے کثیرتعداد میں شرکت کیں۔انہوں نے کہا کہ جمرودجرگہ ہال میں مہمان خصوصی وزیراعلی کے مشیرظہورشاکرکی موجودگی میں ٹی آئی پی کے کارکن کو تقریرسے روکنے کے لئے پی ٹی آئی کارکنان نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہلڑبازی شروع کی جبکہ یہ ان کا سیاسی حق تھا۔انہوں نے کہا کہ پروگرام میں ضلع انتظامیہ نے بھی عام لوگوں کو نہیں بلکہ باقاعدہ لسٹ پر مخصوص لوگوں کو بلایا تھا پروگرام کو ناکام بنانے میں ضلع انتظامیہ بھی ملوث ہے انہوں نے کہا کہ پروگرام میں ہلڑبازی میں ملوث پی ٹی آئی کارکنان نے ویڈیوز بھی آئی ہیں جس میں ٹی آئی پی کارکنان پر تشددکرتے ہوئے نظرآرہے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان نے پگڑی کی بھی حرمتی کی ہے جو ہمارے روایات کی توہین ہوئی ہے ان کے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے نہیں کرسکے ہیں اور عوام کا سامنا نہیں کرسکتے اس لئے انہوں نے مختلف ہتھکنڈے شروع کئے ہیں اور ہم ان کی یہ سازشیں کامیاب ہونے نہیں دینگے۔اور اعلی حکام کو چایئے کہ پروگرام میں ہلڑبازی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔