نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کس منہ سے حکومت گرانے کی بات کرتے ہیں ان کو تو 2018کے عام انتخابات سے لیکر 2021کے بلدیاتی انتخابات تک اپنے ہی علاقے کے عوام نے مسترد کر کے یہ پیغام دیا ہے کہ انہوں نے علاقے کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کی بجائے علاقے کو پسماندہ رکھ کر صرف اپنی تجوری بھری ہے سیاسی مولویوں کے خلاف ہوں وہ اسلام نہیں بلکہ اسلام آباد کے چکر میں ہوتے ہیں مساجد کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے جو کہ اسلام میں ممنوع اور مسجد کی تقدس کی توہین ہے،اسلام کے نام پر ووٹ لینا  جنت میں داخلے کی ٹکٹ نہیں ہے، 2023تک نوشہرہ کا کوئی علاقہ سوئی گیس کی سہولت سے محروم نہیں ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں گل کلے میں ایک بہت بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر ایم پی اے حلقہ پی کے 61ابراہیم خان خٹک بھی موجود تھے پرویز خان خٹک نے مزید کہا کہ گذشتہ 30سالوں سے نواز شریف اور آصف زرداری نے اس ملک کے ساتھ جو کھیلواڑا کھلا وہ پوری قوم کے سامنے ہے دونوں نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے نام پر قومی خزانے کو لوٹا یہاں تک کہ نواز، زرداری جو کبھی ایک دوسرے کو کاٹتے تھے آج اتنے شیر و شکر ہو گئے ہیں کہ ایک دوسرے کو چوم رہے ہیں، ان کا اتحاد اور انس ومحبت  ملک و قوم کیلئے نہیں ہے بلکہ اپنی اپنی چوریاں چھپانے کیلئے ہے، انہوں نے کہا کہ ہم سیاست خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر کرتے ہیں جبکہ یہاں ایسے ایسے بھی تھے جو کبھی قران کے نام پر تو کبھی روٹی کپڑا و مکان کے نام پر اور کبھی قوم پرستی کے نام پر عوام کو دھوکہ دے کر ووٹ لیتے ہیں جبکہ علاقے کی ترقی سے کوئی سر و کار نہیں ہوتا وہ اپنے لئے  پیدا گیری کے چکر میں ہوتے ہیں جس کا واضح مثال یہ ہے حلقہ پی کے 61کے ایک ایم پی اے نے اپنے ہی حلقے میں ترقیاتی منصو بوں پر عدالت سے حکم امتناعی لیکر حلقے کی ترقی روکا دی تھی انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ان کے حقوق ان کے دہلیز پر دینے کی خواہاں ہے اس لئے ہر ماہ ارب روپے کی سبسٹڈی دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ عوام ہوش کے ناخن لیں اور چور، لٹیروں سے کنارہ کش ہو جائیں کیوں کہ سابقہ حکمرانوں کی عیاشوں کیلئے لیے گئے بیرونی قرضوں پر موجودہ حکومت 1500 روپے سود ادا کر رہی ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے