کیف /پیرس(مانند نیوز ڈیسک) یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریب علاقہ ارپن میں روسی افواج کے حملوں اور شیلنگ سے 3شہری ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک پل بھی تباہ ہوا ہے۔ادھر یوکرین کی صورتحال پر عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ یوکرین میں خون کی ندیاں بہہ رہی ہیں۔پوپ فرانسس نے اپنے ایک بیان میں یوکرین پر روس کے حملے کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔پوپ فرانسس نے کہا کہ یوکرین میں خون اور آنسوؤں کی ندیاں بہہ رہی ہیں، یہ صرف ایک فوجی آپریشن نہیں بلکہ ایک جنگ ہے جو موت، تباہی اور غربت لاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یوکرین میں انسانی امداد کی ضرورت ہر وقت بڑھ رہی ہے، جنگ پاگل پن ہے، براہِ کرم روکو۔ دوسری جانب یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریب علاقہ ارپن میں روسی افواج کے حملوں اور شیلنگ سے 3شہری ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک پل بھی تباہ ہوا ہے۔ روسی افواج کی پیش قدمی روکنے کیلئے یوکرین آرمی نے ارپن اور بوجا دریاؤں کے پل تباہ کر دیئے۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ بڑی تعداد میں شہریوں کا ارپن کے علاقے سے انخلا جاری ہے۔حکام نے کہا کہ روسی حملے کے بعد سے اب تک یوکرین سے 10 لاکھ سے زیادہ پناہ گزین پولینڈ میں داخل ہو چکے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے